افغانستان: آپریشن، جھڑپیں، 34 طالبان سمیت 41 ہلاک

01 اپریل 2018

کابل (نوائے وقت رپورٹ +آن لائن ) افغانستان میں آپریشن، جھڑپوں میں 34 طالبان سمیت 41 افراد مارے گئے۔ صوبہ بدخشاں میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن میں 7غزنی میں 4طالبان مارے گئے۔ افغان میڈیا کے مطابق آپریشن میں غیر ملکیوں سمیت 7دہشت گرد ہلاک 13زخمی ہو گئے۔لشکر گاہ میں ملک میں امن بحالی کیلئے ہونے والا دھرنا جاری ہے اور بھوک ہڑتال کرنے والے متعدد افراد ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ کچھ مظاہرین نے افغان فورسز اور طالبان میں جنگ بندی کیلئے جمعرات کو بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔ صوبائی ہیلتھ ڈائریکٹر امین نے میڈیا کو بتایا کہ 4ہڑتالیوں کو ہسپتال لے جایا گیا، 2کی حالت تنازک اور انہیں آکسیجن لگائی گئی ہے۔ 27سالہ قاسم نے کہا آج میری زندگی بچا لی گئی لیکن کل میں خود کش دھماکے میں مارا جائوں گا۔ ادھر سکیورٹی فورسز کے حملے میں 4طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ متعدد طالبان کو گرفتار کر لیا۔افغانستان میں پارلیمانی الیکشن اکتوبر میں ہونگے۔ سپیشل فورسز نے قندھار میں آپریشن کے دوران 30 طالبان کو ہلاک کردیا۔ پولیس چیف کے مطابق آپریشن ضلع میوند میں کیا گیا جس میں 10 طالبان زخمی بھی ہوئے۔