ابتدائی انتخابی فہرستیں ملک بھر کے ڈسپلے سنٹرز میں آویزاں کر دی گئیں

01 اپریل 2018

اسلام آباد (خبر نگار) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کے بعد 10 کروڑ 42 لاکھ رائے دہیندگان پر مشتمل غیر حتمی /ابتدائی انتخابی فہرستیں تیار.کرلی ہیں۔اس سلسلہ میں الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں ڈسپلے سینٹرز بھی قائم کردیے ہیں.غیر حتمی / ابتدائی انتخابی فہرستیں ڈسپلے سینٹرز پر آویزاں کردی گئی ہیں.ووٹ کے اندراج کی تفصیلات اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کرکے حاصل کی جاسکتی ہیں. عوام الناس / رائے دہیندگان 24 اپریل تک اپنے ووٹ کے اندراج و منتقلی اور درستگی کوائف کے لیے متعلقہ ڈسپلے سینٹرز پر رابطہ کرسکتے ہیں. اضلاع میں قائم ڈسپلے سینٹرز کی فہرست الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ پر جاری. الیکشن کمیشن نے عوام الناس / رائے دہیندگان کی سہولت کے پیش نظر مراکز معلومات و شکایات بھی قائم کردیے ہیں اور ان مراکز کی تفصیلات بھی ویب سائٹ پر جاری کردی ہیں.مزید معلومات ان نمبروں سے حاصل کی جاسکتی ہیں. الیکشن کمیشن اسلام آباد: (051)9216943 دفتر  صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب, لاہور:(042)99212727(042)99213330دفتر صوبائی الیکشن کمشنر سندھ, کراچی:(021)99204694 دفتر صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختونخواہ, پشاور:(091)9211034(091)9211035دفتر صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان, کوئٹہ:(081)9202800 سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد نے صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کا دورہ کیا اور لاہور ڈویژن میں جاری ڈسپلے سنٹرز کے کام کا معائنہ کیا۔

نفس کا امتحان

جنسی طور پر ہراساں کرنے کے خلاف خواتین کی مہم ’می ٹو‘ کا آغاز اکتوبر دو ...