دبئی:خواتین کی برہنہ تصاویر پر مشتمل مساج کارڈ تقسیم کرنیوالوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ

01 اپریل 2018

دبئی (آن لائن)دبئی میں خواتین کی برہنہ تصاویر پر مشتمل مساج کارڈ کی تقسیم کارجحان دن بدن بڑھتا جا رہا ہے۔ہفتہ کو غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال دبئی میونسپلٹی نے 6 سے 7 ہزار مساج کارڈ تقسیم کرنیوالے افراد کو گرفتار کیا تھاجبکہ 2018 میں انکی تعداد 10,000سے بھی تجاوز کر چکی ہے،اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے دبئی میونسپلٹی نے امیگریشن ڈیپارٹمنٹ اور ٹیلی کام ڈیپارٹمنٹ کیساتھ ملاقاتیں شروع کر دی ہیں،تاکہ مساج کارڈ تقسیم کرنیوالے ان افراد کو ملک بدر کیا جاسکے۔فی الوقت مساج کارڈ تقسیم والوں کے لیے صرف 500 درہم جرمانے کی سزا متعین ہے۔