کینیڈ ا میں ہائی کمیشن کے زیر اہتمام یوم پاکستان کی شاندار تقریب
اسلام آباد ۔ (اے پی پی) کینیڈا کے وزیر برائے امیگریشن،سیٹزن شپ و مہاجرین احمد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں پاکستانی تارکین وطن کا اہم کردار ہے۔کینیڈا تارکین وطن نے تعمیر کرایا ہے اور ہم پاکستانی سیاحوں ،تاجروںاور بین الاقوامی طلباء کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ یہ باتیں انہوں ہفتہ کو اوٹاوا میں یوم پاکستان کے سلسلے میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔احمد حسین نے کہا کہ کینیڈین زندگی کے تمام پہلووں کو مستحکم کرنے میں تارکین وطن کے کردار کے حوالے سے دیرینہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ہماری پالیسیاں جاری رہینگی۔ہماری پالیسیوں سے تمام کینیڈین مستفید ہونگے اور ملکی اقتسادی ترقی میں پیشرفت ہوگی۔احمد حسین نے کہا کہ وہ بہت جلد پاکستان کا دورہ کرینگے۔اس موقع پر کینیڈا میں پاکستانی ہائی کمشنر طارق عظیم خان نے کہا کہ پاکستان ایشیاء میں ایک ابھرتی ہوئی معیشت ہے اور وہاں سرمایہ کاری کے شاندار مواقع ہیں۔پاکستان کینیڈا کیساتھ سیاسی،تجارتی،اقتصادی،سرمایہ کاری سمیت تمام شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔