ملتان: دو کزنوں کی ایک لڑکے سے شادی کا ڈراپ سین ، ایک مکر گئی

01 اپریل 2018

ملتان(آئی این پی)ملتان میں ایک ہی لڑکے سے دوکزنوں کی شادی کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا۔ ایک کزن شادی سے ہی مکر گئی،لڑکے فراز کیخلاف اغواء کا مقدمہ درج کروادیا،دونوں کزنوں نے ہائیکورٹ میں ایک ہی شوہر کے ساتھ رہنے کے بیانات بھی دیئے تھے تاہم اب ایک کزن علینہ نے والد کے پاس پہنچتے ہی لڑکے فراز سے شادی کے حوالے سے اپنا بیان بھی بدل لیا۔علینہ نے اپنے نئے بیان میں کہا ہے کہ مجھے اغواء کر کے فراز نے اپنے گھر پر رکھا تھا،پولیس تھانہ صدر مظفرگڑھ نے علینہ کے شوہر فراز سمیت 6 افراد کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا ہے۔ علینہ نے کزن علوینہ کی شادی چند ماہ پہلے اپنے شوہر فراز سے کرائی۔