کوٹ ادو: راضی نامہ نہ کرنے پر ملزموں کا مدعیہ کے گھر دھاوا‘ تشدد‘ بال کاٹ دیئے

01 اپریل 2018

کوٹ ادو(خبر نگار)مقدمہ میں راضی نامہ نہ کرنے پر ملزم پارٹی کا مدعیہ کے گھر دھاوا‘بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے رہے ‘قینچی سے سرکے بال کاٹ کر فرار‘پولیس نے ملزمان کے خلاف دوسرا مقدمہ درج کرلیا‘ نواحی قصبہ دائرہ دین پناہ کی بلقیس بی بی مجاہد حسین کے گھر اس کے بھائی غلام مصطفی سے مزدوری کی رقم لینے گئی تھی۔ کہ وہاں پر موجود مجاہد حسین قصائی نے اپنے دیگر ساتھیوں عرفان قصائی2نامعلوم کے ہمراہ بلقیس مائی کو پکڑ کر اس پر تشدد کیا تھا اور بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے رہے اسکی طلائی انگوٹھی اور قیمتی موبائل فون چھین کر بھگا دیا تھا جس کا تھانہ دائرہ دین پناہ میں مقدمہ درج ہوا ملزم مدعیہ بلقیس بی بی کو کئی روز سے مقدمہ میں راضی نامہ کا کہہ رہے تھے جس کے انکار پر گزشتہ روز سجاد قصائی اپنے دیگر ساتھیوں کو ثر حسین 2 نامعلوم کے ہمراہ دوبارہ رمضان کھنڈ کے گھر داخل ہوگئے اور گھر میں موجود رمضان کی بیوی مقدمہ کی مدعیہ بلقیس بی بی کو پکڑ لیا اور اسے خوب تشدد کا نشانہ بنایا بعد ازاں قینچی سے بلقیس بی بی کے سر کے بال کاٹ کر فرار ہو گئے‘ پولیس نے بلقیس بی بی کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف دوسرا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...