بھارت کے 45ریلوے اسٹیشنوں پر وائی فائی کی سہولت متعارف کرادی گئی

01 اپریل 2018

حیدرآباد(این این آئی) ریلوے بورڈ کی ہدایات پر ساؤتھ سینٹرل ریلوے نے2017-18کے دوران 45 ریلوے اسٹیشنز میں وائی فائی کی سہولت فراہم کرنیکا فیصلہ کیا ہے ۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق ریلوے بورڈ نے زونل ریلویز کو ہدایت دی تھی کہ دیہی علاقوں کے ریلوے اسٹیشنز کے علاوہ اے،اے1اور بی زمروں کے ریلوے اسٹیشنز میں وائی فائی کی سہولت فراہم کی جائے۔ اس سلسلے میں بورڈ نے ساؤتھ سینٹرل ریلوے کو دیہی علاقوں کے اسٹیشنوں میں وائی فائی کی سہولت فراہم کرنے کا ہدف دیاہے ۔