کھیوڑہ: بیوہ کے مکان پر قبضہ کرنے پر پی ٹی آئی رہنما کو بھائیوں سمیت 2 سال قید و جرمانہ

01 اپریل 2018

کھیوڑہ (نامہ نگار) ایڈیشنل سیشن جج رانا سجاد افضل کی عدالت پنڈدادنخان نے دوسال قبل بیوہ نذیراں بی بی اسلام گنج کھیوڑہ کے مکان پر قبضہ کرنے والے پی ٹی آئی کے رہنما عظیم سرور اور ان کے بھائیوں ندیم سرور، وسیم سرور کو دوسال قید تین، لاکھ جر مانہ اور ڈیڑھ لاکھ ہرجا نہ کا فیصلہ کر دیا۔ محلہ اسلام گنج میں بیوہ نذیراں بی بی جوکہ لوگوں کے گھروں میں کام کر کے اپنا گذر اوقات کرتی تھی دوسال قبل پی ٹی آئی کے مقامی رہنما عظیم سرور، ان کے بھائیوں ندیم سرور، وسیم سرور نے مکان پر قبضہ کر لیا۔ بیوہ نے انصاف کے لیے معزز ایڈ یشنل سیشن جج رانا سجاد افضل کی عدالت میں کیس دائر کیا، عدالت نے ملزمان عظیم سرور، ندیم سرور، وسیم سرور کو دو سال قید، تین لاکھ جرمانہ اور ڈیڑھ لاکھ ہرجانہ کا فیصلہ سنا دیا۔ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...