چک امرو: حساس ادارے کے افسر کی گاڑی سے ٹکراکر موٹر سائیکل سوار جاں بحق، 4 زخمی

01 اپریل 2018

چک امرو (نامہ نگار) حساس ادارے کے افسر کی گاڑی سے ٹکرانے پر موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا جبکہ میجر سمیت 4افراد زخمی ہوگئے۔ میجر نوید اقبال اوکاڑہ سے اپنے عزیزوں کو ملنے موضع اخلاص پور آرہا تھا کہ راستے میں منڈی خیل سٹاپ کے قریب ملوا لکڑا موٹرسایکل سوار کو بچاتے ہوئے کار درخت سے ٹکرا گئی کار میں سوار میجر نوید اقبال کی اہلیہ سمیت چار افراد شدید زخمی ہوگئے جبکہ موٹر سائیکل سوار بیس سالہ نوجوان ہاشم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا جبکہ اس حادثے میں میجر نوید کی اہلیہ سمیرا نوید۔6 سالہ حذیفہ سمیت چارافراد زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔