صوابی : نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے وکیل کو قتل کر دیا

01 اپریل 2018

صوابی(آن لائن)صوابی میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے زین اللہ خان ایڈووکیٹ نامی وکیل کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے ممبر زین اللہ خان ایڈووکیٹ اپنے گھر جارہے تھے کہ جہانگیرہ روڈ پر کار میں سوار نامعلوم افراد نے ان کی کار پر فائرنگ کردی۔فائرنگ کے نتیجے میں زین اللہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ مقتول کی نعش کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا۔