پسند کی شادی کرنیوالے جوڑے کو سسرالیوں نے موت کے گھاٹ اتار دیا

01 اپریل 2018

ایبٹ آباد( نامہ نگار) تھانہ میرپور کی حدود بانڈہ علی خان میں پسند کی شادی کرنیوالے جوڑے کو سسرالیوں نے گھر بلا کر فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا نعشیں سڑک کے کنارے پھینک دیں پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ ایک فرار ہو گیا اطلاعات کے مطابق ناصر ولد محمد سلیم سکنہ پسوال جو کہ ڈرائیور تھا ایک سال قبل 17 سالہ دوشیزہ سے بھاگ کر کورٹ میرج کر لی تھی جسکے بعد کچھ عرصہ دونوں روپوش رہے تاہم گزشتہ دنوں دونوں خاندانوں کے درمیان صلح ہو گئی اور گزشتہ روز ناصر کے سسرالیوں نے انہیں دعوت پر گھر بلایا جس کے بعد فائرنگ کر کے ناصر اور اسکی اہلیہ 18 سالہ دختر انورخان کو قتل کر دیا اور انکی نعشیں سڑک کے کنارے پھینک کر فرار ہو گئے واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھانہ میرپور پولیس نے نعشوں کو پورسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا اور لواحقین کی رپورٹ پر تین افراد محمد انور خان ، وقاص انور اور مراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ ایک ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی۔