کراچی‘ 120 بیڈ کے بحریہ ٹاؤن انٹر نیشنل ہسپتال کا افتتاح کر دیا گیا

01 اپریل 2018

کراچی: بحریہ ٹائون کراچی میںجمعہ کی شام منعقد ہونے والی ایک تقریب میں 120بیڈ پر مشتمل بحریہ ٹائون انٹرنیشنل ہاسپٹل کا شاندار افتتاح کیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خوصوصی جناب احمد علیریاض ملک،چیف ایگزیکٹو آفیسر بحریہ ٹائون،ایڈمرل احمد حیات صاحب چیف اپریٹنگ آفیسر بحریہ ٹائون کراچی سمیت بحریہ ٹائون کراچی کی منیجمنٹ، بحریہ ٹائون کے رہائشی، شعبہِ طِب سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات سمیت سینکڑوں افراد نے بھرپور شرکت کی ۔اس موقع پر اپنے خطاب کے دوران جناب احمد علی ریاض ملک،چیف ایگزیکٹو آفیسر بحریہ ٹائون کا کہنا تھا کہ''دنیا بھر میں پاکستانی ڈاکٹرز اپنی پیشاورانہ صلاحیتوں کیلئے مانے جاتے ہیں مگر اسکے باوجود پاکستان میں عوام قابلِ بھروسہ طِبی سہولیات سے محروم ہے۔ جہاں بحریہ ٹائو ن پا کستان بھر میں مثالی طرزِ زندگی فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے وہاں طِب کے شعبے کو ہر گز پسِ پشت نہیں ڈالا جا سکتا ۔ بحریہ ٹائون انٹرنیشنل ہاسپٹل اسی کاوش کا نام ہے۔"بحریہ ٹائون انٹرنیشنل ہاسپٹل کے تحت پہلے ہی تین ہاسپٹل پنڈی اور لاہور میں کا م کر رہے ہیں ۔ 1997 میں پہلے بحریہ ٹائون انٹرنیشنل ہاسپٹل کا قیام عمل میں آیا تھا اور تب سے ابتک ہزاروں اور لاکھوں مریض بحریہ ٹائون انٹرنیشنل ہاسپٹلز سے فیضیاب ہوچکے ہیں۔اور اب کراچی کے فقیدالمثال پراجیکٹ بحریہ ٹائون انٹرنیشنل ہاسپٹل کو ریکارڈ مدت میں مکمل کر کے عوام کے لئے کھول دیا گیاہے۔120بیڈ پر مشتمل یہ ہاسپٹل 24/7ایمرجنسی و ٹرامہ کی سہولیات کیساتھ ساتھ آفتھمالوجی، گیسٹروانٹرالوجی، کارڈیوتھوریسک سرجری، جنرل سرجری، یورالوجی، آرتھوپیڈکس، آئی سی یو، این آئی سی یو، سی سی یو، ریڈیالوجی، آ ئی سی جی، ایم آر آئی، سی ٹی سکین، لیبارٹری، بلڈ بینک، نیورالوجی، لیور، او بی ایس اینڈگائنی، میموگرافی، ایکسرے، ای سی جی اور تشخیص و علاج کیلئے مکمل طور پر لیس ہے۔بین الاقوامی تعلیم و تجربے کے حامل ماہرمعا لجین کی زیرِ نگرانی مریضوں کی بہترین نگہداشت کو یقینی بنایا گیا ہے۔بحریہ ٹائون ہاسپٹلز میں اب پیچیدہ ترین کارڈیک اور کارڈیو تھوریسک سرجریز کیساتھ لیور، کڈنی اور آنکھوں کے ٹرانسپلانٹ بھی کامیابی سے جاری ہیں۔ پاکستان کا سب سے بڑاکوکلیئر امپلانٹ پروگرام جو کہ بہبودِ عامہ کا منصوبہ ہے۔