پاکستان کوسٹ گارڈزکی کاروائی ،1 لاکھ لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد،10اسمگلرگرفتار

01 اپریل 2018

کراچی(این این آئی)پاکستان کوسٹ گارڈز نے اوتھل(بلوچستان) ناکہ کھاری چیک پوسٹ کے علاقے میں کارروائی کرکے مختلف مقامات پر چھپا یا گیا تقر یباً1 لاکھ لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کرتےہوئے دس گاڑیوں اور10 اسمگلروںکو حراست میں لے لیاہے۔ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈزکے مطابق ڈیزل کی مالیت9کروڑ50لاکھ روپے کے لگ بھگ ہے۔ترجمان کے مطابقبرآمد شدہ ڈیزل ،گاڑیوںاوردس اسمگلروں کو حراست میں لے لیاگیاہے، جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے پاکستان کوسٹ گارڈز ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔