عمرا ن کے قافلے میں شامل سکواڈ کی گاڑی کی ٹکر ، نوجوان جاں بحق

01 اپریل 2018

فیروز والہ ( نامہ نگار) عمران خان کے قافلے میں شرکت سکواڈ گاڑی کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوار رچنا ٹائون فیروز والا کا رہائشی32سالہ عدنان تنویر جاں بحق ہو گیا۔ فیروز والہ کا عدنان نذیر موٹر سائیکل لے کر بند روڈ کے راستے فیروز والا آ رہا تھا کہ اس دوران عمران خان کے قافلہ شاہدرہ آ رہا تھا کہ اس میں شاہی گاڑی کی ٹکر لگنے سے نوجوان شدید زخمی ہوگیا جسے ہسپتال لایا جا رہا تھا کہ دم توڑ گیا۔