بیماریوں سے بچاؤ کی پالیسیاں مرتب کرنا ہونگی : مقررین
لاہور(نیوزرپورٹر)پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) کے دو روزہ بین الاقوامی کنونشن کاآغاز ایوان اقبال میں ہو گیا ہے جس میں ملک بھر سے خواتین سمیت ڈاکٹرز کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔ اس موقع پر پیما کی جانب سے مثالی ہسپتال، فارما کے ساتھ تعلقات اور علاج معالجے کے سلسلے میں گائیڈ لائینز کا بھی اجراء کیا گیا۔پہلے روز مختلف طبی موضوعات پر سایئنٹیفک سیشنز کا بھی انعقاد کیا گیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ مریض صرف دوا کا نہیں بلکہ ڈاکٹر کے اچھے برتاؤ کا بھی استحقاق رکھتا ہے۔ پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے حکومت سطح پر بیماریوں سے بچاؤ کی پالیسیاں مرتب کرنا ہوں گی۔ کنونشن کے افتتاحی سیشن کی صدارت پروفیسر خواجہ صادق حسین نے کی۔ انہوں نے کہا کہ مریض کی خدمت عبادت ہے، اس میں کوتاہی اپنے آپ کو انسانیت کے درجے سے گرانے کے مترادف ہے۔ فیڈریشن آف اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشنز کے مرکزی صدر ترکی کے ڈاکٹر احسان کرامان نے غزہ، شام اور روہنگیا میں فیماکی طبی خدمات پر روشنی ڈالی۔ پیما کے صدر ڈاکٹر عبدالمالک نے کہا کہ پیما کا بنیادی مقصد ڈاکٹرز کی پیشہ ورانہ استعداد میں اضافے کے ساتھ ساتھ انہیں مسلمان ڈاکٹر کے طور پر ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کرنا بھی ہے۔ پروفیسر سعیدااختر نے کہا کہ پاکستان ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کی تعداد والا دوسرا بڑا ملک ہے۔ کنونشن سے پروفیسر علی مشعال (اردن)، پروفیسر موسیٰ نور الدین (ملائیشیا)، پروفیسر انیس احمد (رفاہ یونیورسٹی)، ڈاکٹر نعیم ظفر، پروفیسر اشتیاق احمد گوندل، پروفیسر حافظ اعجاز احمد، پروفیسر حفیظ الرحمن، ڈاکٹر محمد افضل میاں، ڈاکٹر مصباح العزیز اور ڈاکٹر تنویر الحسن زبیری نے بھی خطاب کیا۔
ساڑھے 6 فٹ لمبے بالوں والی بھارتی لڑکی
نئی دہلی (نیٹ نیوز)بھارتی لڑکی کی ساڑھے6فٹ لمبی زلفوں نے دیکھنے والوں کو دنگ ...
پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے نگراں وزیراعظم کا نام فائنل کرلیا
پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ( ن )نے نگراں وزیر اعظم کا نام فائنل کرلیا، نام کا ...
بدعات کے باعث جبل نور کی زیارت عمرہ وحج پیکج سے نکالنے کا حکم جاری
سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے مملکت میں عمرہ اداروں وکمپنیوں کو ہدایت کی ہے ...
پاکستان سمیت دنیا بھر میںتپ دق (ٹی بی ) سے بچاؤ کا عالمی دن منایا گیا
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)پاکستان سمیت دنیا بھر میںتپ دق (ٹی بی ) سے بچاؤ کا ...
وہیکل چوری ، وجوہات ، تدارک ، بچاؤ
ظفرعباس نقوی ایک اندازے کے مطابق ہر سال پاکستان بھر سے تقریباً 7ارب روپے ...
بھارت: امارت شرعیہ کی دین بچاؤ دیش بچاؤکانفرنس، لاکھوں مسلمانوں کی ...
پٹنہ(آئی این پی)بھارتی ریاست بہار میں امارت شرعیہ نے دین بچاؤ دیش ...