نواز شریف نا اہلی کا بدلہ پوری قوم اور جمہوریت سے لینا چاہتے ہیں: رانا نثار راٹھ

01 اپریل 2018

رائے ونڈ (نامہ نگار ) پاکستان تحریک کے انصاف کے مرکزی رہنما ء رانا نثار احمد راٹھ نے کہاکہ پی ٹی آئی کسی قیمت پر الیکشن کو التواء کا شکار نہیں ہونے دیگی، التوا جمہوریت اورملک کے لیئے اچھانہیں ہو گا، نواز شریف نا ہلی کا بدلہ پوری قوم اور جمہوریت سے لینا چاہتے ہیں،غیر جمہوری قوتوں کو دعوت دیکر سینٹ انتخاب کو مشکوک بنانے کی سازش کی جارہی ہے ،گذشتہ روز سپریم کورٹ نے نواز شریف مغلیہ دور کی طرز اپنانے کا ایکشن لینے پر قانون کا بول بالا ہوا ہے حکومت کا اصل دارا لخلافہ جاتی امرا ہے۔ رائے ونڈ میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے باوجود عوام کو پینے کا صاف و شفاف پانی میسر نہ ہوسکا چلنے والے اٹھارہ ٹیوب ویل عوام کو منہ چڑھا رہے ہیں۔