شریف برادران نے ملک کو خوشحالی کی راہ پر ڈالا : ملکہ ریاست

01 اپریل 2018

لاہور(پ ر) مسلم لیگ (ن) کی رہنما ملکہ ریاست نے کہا ہے نوازشریف کے وژن نے پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کے راستے پر ڈالا مخالفین سے عوام کی ترقی برداشت نہیں ہو رہی۔دھرنا گروپ نے ملک کو نقصان پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی سیاسی ماحول خراب کرنے والے ملک و قوم سے مخلص نہیں ہیں۔ مسلم لیگ (ن) 2016 ء الیکشن کارکردگی کی بنیاد پر جیتے گی حکومت کی مثبت پالیسیوں سے عوام کو ریلیف ملا ہے۔ شورشرابہ کرنے والوں کا سیاسی مستقبل تاریک ہے۔ انتخابات میں عوام ترقی کے مخالفین کو مسترد کر دینگے۔ شہبازشریف نے خدمت دیانت اور شفافیت کی سیاست کو فروغ دیا۔ انکے منصوبوں کی عالمی سطح پر تعریف کی جا رہی ہے۔ مخالفین کے پاس عوام کو دینے کیلئے کچھ نہیں۔