سعد رفیق کی پریس کانفرنس جھوٹ کا پلندا، وزیر ریلوے نوکری پکی کر رہے ہیں: زبیر کاردار

01 اپریل 2018

لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی کے رہنما حافظ زبیر کاردار نے کہا ہے کہ نواز شریف کی نااہلی کے بعد ن لیگ ابھی تک سکتے سے باہر نہیں نکل سکی۔ سابق وفاقی وزیر ابھی بھی جھوٹ کا سہارا لے کر ن لیگ کی ڈوبتی کشتی کو بچانے کے لئے فکرمند ہیں مگر یہ ٹائی ٹینک ڈوب چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعد رفیق کی پریس کانفرنس جھوٹ کا پلندہ ہے۔ پریس کانفرنس میں صرف جھوٹی سیاست کو زندہ رکھنے کی کوشش کی گئی وہ اپنی پریس کانفرنس میں صرف اپنی نوکری پکی کرتے ہوئے نظر آئے ہیں۔