بہترین سرمایہ کاری بچوں کو تعلیم دلانا ہے: جمشید اقبال چیمہ
مانگامنڈی ( نامہ نگار) علم سکھانا صدقہ جاریہ ہے۔ اسلام نے سب سے زیادہ علم حاصل کرنے پر دیا ہے۔ دنیا کی بہترین سرمایہ کاری اپنے بچوں کو تعلیم دلوانا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی جمشید اقبال چیمہ نجی سکول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح اندھا اور بینا برابر نہیں ہو سکتے اسی طرح ان پڑھ اور تعلیم یافتہ برابر نہیں ہو سکتے۔ والدین کو اپنے بچوں کو تعلیم سے آراستہ کرنا سب سے بڑا تحفہ ہے۔ اس وقت 80 لاکھ لوگ بیرون ملک کام کر رہے ہیں۔ اگر آپ انے بچوں کو بیران ملک بھیجنا چاہتے ہیں تو انہیں تعلیم ضرور لوائیں۔