نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ شرمناک ہے: آمنہ مریم
لاہور (پ ر) آمنہ مریم اور سلمان داؤد ایڈووکیٹس ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ شرمناک اور عالمی ضمیر کیلئے چینلج ہے 70 برس سے اسرائیل انسانی حقوق کی پامالی کا مرتکب ہو رہا ہے اور دنیا کے امن کیلئے خطرہ بننا ہوا ہے لاکھوں فلسطینیوں نے جان کا نذرانہ پیش کرکے تحریک آزادی کو زندہ رکھا ہے فلسطین اور کشمیر جیسے مسائل اقوام متحدہ، انسانی حقوق کو عالمی تنظیموں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں عالمی ادارے بڑی طاقتوں کے دباؤ سے نکلیں ظلم روکنے کیلئے اقوام متحدہ کو بڑے اقدامات کرنا ہوں گے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ فوری طور پر نوٹس لیں اور مظالم بند کرائیں ۔