عمران خان نے یو ٹرن کے عالمی ریکارڈ قائم کئے: عامر اقبال سندھو

01 اپریل 2018

رائے ونڈ(نامہ نگار )مسلم لیگی رہنماء چودھری عامر اقبال سندھونے کہا کہ عمران خان نے یوٹرن لینے کے عالمی ریکارڈ قائم کئے،توانائی بحران،بیمار معیشت اور تباہ حال ادارے سابق کرپٹ حکمرانوں کے تحفے تھے،ن لیگ حکومت نے محنت دیانتداری سے ملک و قوم کی خدمت کی اور عالمی ادارے معترف ہیں لیکن ترقی مخالف اقتدار کے پجاری شور اور واویلا مچاکر ترقی کو دیمک کی طرح چٹ کر گئے، جس کی واضع مثالیں قوم کے سامنے ہیں ، پنجاب حکومت نے پنجاب کو پیرس بنادیا ہے ،2018ء کے بعد پاکستان کو ایشیاء کا ٹائیگر بنائیں گے، ن لیگ کی اچھی طر ز حکمرانی سے میگا منصوبوںمیں اربوں روپے کی بچت کا ریکارڈ قائم کیاہے،پی ٹی آئی مریم نواز سے خوفزدہ ہے اور پشاور میںبھی ایک واری فیر شیر شیر کی آوازیں گونج رہی ہیں۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...