حضرت علیؓ کا گھرانہ اللہ اور رسولؐ کی معرفت کا مرکز رہا : فرحت حسین شاہ
لاہور(خصوصی نامہ نگار )تحریک منہاج القرآن علماء کونسل کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ علامہ سید فرحت حسین شاہ نے مولود کعبہ حضرت علیؓ کرم اللہ وجہہ کے یوم ولادت پر مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ خصوصی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت علیؓ کا گھرانہ اول روز سے معرفت الٰہی اور معرفت رسالت مآبﷺ کا مرکز رہا ہے، یہی وجہ تھی کہ حضرت مُطلب خانہ کعبہ کے متولی رہے اور ابوطالب نے اپنے بیٹے حضرت علی ؓ شیر خدا کو ایثار، وفا اور استقامت کا مظہر بنا کر حضور نبی اکرم ﷺ کی آغوش تربیت میں دیا، امت مسلمہ کے سب سے پہلے نمازی اور سب سے پہلے اسلام قبول کرنے والے اور ہر میدان میں دشمنان اسلام کو شکست کھانے پر مجبور کر دینے والے حضرت علیؓ شیر خدا تھے، آپ ؓ کی پوری زندگی محبت و مودتﷺ کے سائے میں گزری، آپ واحد صحابی رسول ﷺ ہیں جن کی شان میں سب سے زیادہ قرآنی آیات اور حدیث مبارکہ موجود ہیں۔ آپ ؓ نے ہمیشہ فقر اور ،مسکنت کو اپنا شعار بنا کر رکھا، بندگی اور عبادت آپ کی پہچان رہی، کائنات میں سب سے اعلیٰ و عرفہ جگر گوشہ حضور رحمتہ للعالمینﷺ فاطمۃ الزہرہ کے ساتھ آپ کا عقد ہوا اور حسن و حسین جیسے ہیرے باری تعالیٰ نے آپ کو عطا فرمائے۔ آپ کی شجاعت، بہادری، استقامت، وفا، ایثار، ہمدردی اور علم و عرفان میں کوئی آپ کا ثانی نہ تھا، بڑے بڑے غزوات کو فتح کرنے کیلئے حضور ﷺ فرمایا کرتے تھے اس کے ہاتھ میں علم دوں گا جس کے ہاتھ پر اللہ نے فتح لکھ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ آج شیر خدا کا یوم ولادت منارہی ہے، حضرت علی ؓوہ عظیم صحابی رسولﷺ تھے کہ جب تک حیات رہے علم و عرفان کے ذخیرے بڑھتے رہے اور آپ ؓکی آل کے مقدس خون نے دین محمدی ﷺ کو بقاء بخشی اور مصلحت کے پردے میںچھپی ہوئی منافقت اور کفر و الحاد کو قیامت تک کیلئے بے نقاب کر دیا۔
نقیب اللہ قتل کیس:رائو انوار واقعہ کا ذمہ دار قرار
سپریم کورٹ کی ہدایت پر تشکیل دی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے سابق ایس ایس پی ...
ڈالر کی قدر بڑھ کر 118 روپے سے تجاوز کرگئی
مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ کر118روپے سے تجاوز ...
بھارتی وزیراعظم سے بہادری ایوارڈ لینے والی مسلم لڑکی پر حملہ
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے بہادری ایوارڈ حاصل کرنے والی اتر پر دیش کی ...
حضرت علیؓ کی بہادری اور فکرو فلسفے پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے‘ نقی ...
کراچی(نیوزرپورٹر) پاکستان حیدری کونسل کے تحت جشن ولادت حضرت علی ؓ کا مرکزی ...
جشن ولادت حضرت علیؓ کا جلسہ آج ہوگا
کراچی(نیوز رپورٹر) تذکرۃ المعصومین ٹرسٹ کے تحت جشن ولادت مولائے کائنات حضرت ...
ولادت حضرت علیؓ پرمشاعرہ آج ہوگا
کراچی(نیوز رپورٹر)مسجد وامام بارگاہ عسکری دستگیر سوسائٹی میں ولادت باسعادت ...