شام میں قتل و غارت پوری امت کا مسئلہ ہے: شاہد حسین گردیزی

01 اپریل 2018

لاہور (خصوصی نامہ نگار) بے گناہ مسلمانوں پر حملوں کو جائز سمجھنے والوں نے اپنے قبلہ درست نہ کیا تو مظلوموں کی آہوں سے اللہ تعالیٰ کا ایسا عذاب نازل ہوگا کہ یہودی انصاری اور ان کے ایجنٹوں کا صفایا ہو جائے گا ان خیالات کا اظہار حقوق اہلسنت محاذ کے زیر اہتمام ملک بھرمیں شامی مسلمانوں کے شہدا کے لئے دعا کے منائے گئے موقع پر محاذ کے مرکزی امیر پیر سید شاہد حسین گردیزی ،مفتی محمد امین نوری اور دیگر نے کیا۔ انہوںنے کہا کہ ملک شام کی سرزمین انبیاء کی سرزمین ہے شام میں قتل وغارت کا مسئلہ وہاں کے مسلمانوں کا نہیں یہ ساری امت کا مسئلہ ہے کیونکہ امت مسلمہ ایک جدوجہد کا قافلہ ہے اور پوری امت کو اپنی شامی بہن بھائیوں کا درد محسوس کرنا ہے۔