کامیاب زندگی کے لئے حضرت علیؓکی حیات کا مطالعہ کیاجائے : غلام باقرگھلو
لاہور(خصوصی نامہ نگار ) ولادت امیرالمومنین حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے سلسلہ میں جامعتہ المنتظرکی عمارت پر چراغاں کیا گیا ، کیک بھی کاٹا گیااورمٹھائی تقسیم کی گئی۔ جامع علی مسجد میں تقریب جشن مولود کعبہ سے خطاب میں مولانا غلام باقر گھلو، مولانا مہدی حسن اور دیگر علما کا کہنا تھا کہ حضرت علیؓ کی زندگی میں انسان کے لئے رہنمائی موجود ہے۔ ہمیں چاہیے کہ امامؓ کی زندگی کا مطالعہ کریں اور ان کی طرح عبادت خداوندی کو بجالانے کی کوشش کریں۔ انہو ں نے کہا کہ امیرالمومنین کی پانچ سالہ حکومت میں عدل و انصاف کی حکومت قائم ہوئی، جس کی مثال کہیں اور نہیں ملتی۔