بجٹ ترجیحات کمیٹی کا اجلاس کل طلب‘ وزارتیں اور ڈویژن ترقیاتی منصوبوں بارے ترجیحات دینگی

01 اپریل 2018

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) بجٹ کی ترجیحات کمیٹی کا اجلاس پیر کو طلب کر لیا گیا ہے۔ ترجیحات کمیٹی کا اجلاس کئی روز تک روزانہ منعقد ہو گا اور اسمیں وزارتیں اور ڈویژن بجٹ کے منصوبوں کے بارے میں اپنی ترجیحات بیان کرینگے۔ ان اجلاسوں کے بعد ترقیاتی پروگرام حتمی شکل طے پائے گا۔ سیکرٹری خزانہ اور سیکرٹری منصوبہ بندی اجلاس میں شرکت کرینگے۔