بحفاظت لینڈنگ پر پائلٹ گھٹنوں کے بل زمین پر بیٹھا اور بوسہ لیا

01 اپریل 2018

نیویارک (نیٹ نیوز)آپ نے بال بال بچنے کی کہاوت سنی ہی ہوگی۔امریکی ریاست فلوریڈا کے رن وے پر ایک چھوٹے طیارے کالینڈنگ گیئر خراب ہونے کے باعث پائلٹ کوہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی اوریوں طیارے کی بحفاظت لینڈنگ پر پائلٹ گھٹنوں کے بل زمین پر بیٹھا اور بوسہ لیااور خطرناک حادثے سے بچنے پر شکر ادا کیا۔