چیف جسٹس آف پاکستان سے داد رسی کی اپیل

01 اپریل 2018

مکرمی! میں معذرت خواہ ہوں کہ آپ جناب کی توجہ اپنی دادرسی برائے 27سالہ ملازمت کے حقوق اور دیگر مراعات کی پٹیشن جو مورخہ 08مارچ 2017ء کو بذریعہ TCS کوریئر کے ذریعے آپ کی خدمت میں جس میں اپنے محکمہ پرائم منسٹر آفس (پرسنل) کے ارباب اختیار کی بدمستی میں مکمل طور پر قانون شکنی، ظلم اور زیادتی کے تمام ثبوت بمعہ مکمل قانونی دستاویزات منسلک تھیں، ارسال کی گئی تھیں جس کی آج تک کسی قسم کی کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ میری محترم جناب چیف جسٹس آف پاکستان سے التجا ہے کہ براہ کرم اپنے صوابدیدی اور قانونی اختیارات سے میری پٹیشن کا مکمل طور پر جائزہ لے کر جلد ازجلد فیصلہ صادر فر مائیے۔ جس کے لئے بندہ 44سال سے انصاف اور قانون کی حکمرانی کے لئے جدوجہد کر رہا ہے۔آپ سے قوی امید ہے میرے ساتھ پورا پورا انصاف کیا جائے گا۔ مختاراحمد سابقہ آفس اسسٹنٹ (کیشیئر) پرائم منسٹر سیکرٹریٹ (پرسنل)۔ پتہ: مکان نمبر17-A، گلی نمبر7، نبی پورہ لال پل‘ مغلپورہ لاہور۔ فون نمبر:0307-4561038)