اداکارہ میرا تکذیب نکاح کیس نکاح خواں جرح کیلئے پرسوں طلب

01 اپریل 2018

لاہور( اپنے نامہ نگار سے)سول جج بابر ندیم نے اداکارہ میرا کی جانب سے دائر تکذیب نکاح کے دعویٰ کی سماعت کرتے ہوئے نکاح خواں حامد خان کو بیان پر جرح کے لئے 3 اپریل کو طلب کر لیا ہے، نکاح خواں حامد نے عدالت میں بیان دیا کہ اداکار ہ میرا کا شہری عتیق الرحمن کے ساتھ نکاح درست ہے اور اس نے ان کا نکاح پڑھایا، آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلاءنکاح خواں کے بیان پر جرح کریں گے ۔