اورنج لائن ٹرین کے ٹریک اور سٹیشن مکمل ہونے پر وزیراعلیٰ کا تصویری ٹویٹ

01 اپریل 2018

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ شہباز شریف نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے ٹریک اور سٹیشن مکمل ہونے پر ٹویٹر پر قابل دید تصویری ٹویٹ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے ٹریک اور سٹیشن کے فضائی اور زمینی مناظر کی 16تصاویر بھی ٹویٹ کیں۔ تصویری ٹویٹ میں شہر کے وسط سے گزرتے ہوئے میٹرو ٹریک کا خوبصورت فضائی منظر بھی شامل ہیں- شہباز شریف نے اپنے ٹویٹ میں لکھا 22 قیمتی ماہ ضائع ہونے کے باوجود اورنج لائن میٹروٹرین تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے- اورنج لائن میٹرو ٹرین انشاء اللہ بہت جلد عوام کو اعلی ترین سفری خدمات فراہم کررہی ہوگی-

نفس کا امتحان

جنسی طور پر ہراساں کرنے کے خلاف خواتین کی مہم ’می ٹو‘ کا آغاز اکتوبر دو ...