نیازی صاحب کب تک لاہور کے عوام کو ترقی کا طعنہ دیتے رہیں گے‘ پنجاب حکومت
لاہور ( این این آئی)ترجمان پنجاب حکومت ملک محمد احمد خان نے کہاہے کہ نیازی صاحب آپ کب تک لاہور کے عوام کو ترقی کا طعنہ دیتے رہیں گے-لاہور کے باشعور عوام عمران خان کو اس الیکشن میں ترقی کے طعنے دینے کا بھرپور جواب دیں گے ۔انہوں نے عمران خان کے بیان کے ردعمل میں کہا کہ جناب نیازی !آنکھیں کھولیں ، ملتان، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور جیسے شہر دیکھیں یہی سہولتیں وہا ں بھی نظرآئیں گی- عمران خان پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں پر تنقید کر کے سیاسی ناکامیوں کی خفت مٹا رہے ہیں، نیازی صاحب کی طرف سے جنوبی پنجاب اور لاہور کے بجٹ کی جھوٹی کہانی تعصب پیدا کرنے کی مذموم کاوش ہے ، ملتان میٹروبس کے بارے میں چین کے غیر جانبدار ادارے حقائق بیان کرچکے ہیں،مسلم لیگ (ن) کے ترقیاتی ایجنڈے سے خوفزدہ عناصر پریشانی کے عالم میں ہیں، نیازی صاحب بھول گئے بنی گالہ کی سڑک بھی ان کی درخواست پر تعمیر کی گئی تھی،شہبازشریف نے شب وروز عوام کی خدمت کی ہے اور عمران خان نے دن رات جھوٹ بولے ہیں-عمران خان شہبازشریف کی عوامی مقبولیت سے خوفزدہ ہو چکے ہیں، شہبازشریف کی تصویر لوگوں کے دلوں پر ہے،عوام جانتے ہیں کہ حقیقی خادم اعلی کون ہے؟