سکیورٹی اقدامات سے مطمئن ہوں: رچرڈ ڈینس
لاہور+ کراچی ( نمائندہسپورٹس +سپورٹس رپورٹر) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے سکیورٹی کنسلٹنٹ بریگیڈےئر رچرڈ ڈینس نے کہا ہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی20سیریز کے حوالے سے کئے گئے اقدامات پر مطمئن ہوں ۔ پہلے میچ کے لئے رینجرز اور پولیس کی جانب سے کئے جانےو الے اقدامات قابل تعریف اور اطمینان بخش ہیں۔
،انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ شایقین کرکٹ نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے9برس بعد ہونے والے انٹر نیشنل مقابلوں سے لطف اندوز ہونگے ۔