پاکستان ویمنز ٹیم نے سری لنکا کو تیسرے میچ میں شکست دے کر ٹی ٹونٹی سیریز جیت لی

01 اپریل 2018

لاہور(نمائندہ سپورٹس )پاکستان ویمنز ٹیم نے سری لنکا کو تیسرے میچ میں شکست دے کر ٹی ٹونٹی سیریز جیت لی۔ ٹی ٹونٹی سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان نے 6 وکٹوں کے پر 113 رنز بنائے۔ جویریہ خان 38 رنز بناکر ٹاپ سکورر رہیں،سدر ہ امین23،ندا ڈار22رنز بناکر آﺅٹ ہوئیں۔ ششی کلا سری وردنے اور سوگاندیکا کماری2،2کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔سری لنکن ٹیم 8 وکٹوںپر 75 رنز ہی بناسکی، امالا مینڈس25 اور سیجیونی 14کے سوا کوئی بیٹسویمن ڈبل فیگر میں داخل نہیں ہوسکی۔ بسمہ معروف نے 2، ڈیانا بیگ اور ثناءمیر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ فیصلہ کن میچ 38 رنز سے فتح کیساتھ گرین شرٹس سیریز میں 1-2 سے کامیابی حاصل کرلی۔جویریہ خان کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا۔
قومی ویمنز ٹیم نے سری لنکا کو ون ڈے سیریز میں بھی 0-3 سے شکست دی تھی۔