نیشنل گراس کورٹ ٹینس چیمپئن شپ عقیل خان کے نام

01 اپریل 2018

لاہور (نمائندہ سپورٹس) نیشنل گراس کورٹ ٹینس چیمپئن شپ کا فائنل عقیل خان نے جیت لیا۔ عقیل خان نے محمد عابد کو6-3, 6-4 سے ہرا یا۔ مینز ڈبلز کا ٹائٹل عقیل خان اور شہزاد خان نے محمد عابد اور عثمان رفیق کو‘انڈر 18 نعمان آفتاب نے ثاقب عمر‘مینز سینئر 40 پلس میں میجر (ر) عدنان اور طلحہ وحید نے صدیقی اور فیاض خان کوہر اکر جیت لیا۔
۔مینز سینئر 50 پلس میں سابق ڈیوس کپر اورپرائیڈ آف پرفارمنس رشید ملک نے اپنے پارٹنر اسرار گل کے ہمراہ رائے ظفر اور ڈاکٹر نوید رضوی کو 6-3, 6-3 سے ہرا دیا۔مینز سینئر 60پلس میں اسد نیاز اور خواجہ خرم نے افتخار احمد راﺅ اور رائے ظفر کو 6-4, 6-7 , 10-5 سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا۔ انڈر 14 کا ٹائٹل پشاور کے سمیع زیب نے حاصل کیا جنہوں نے اپنے ہی شہر کے حامد اسرار کو 6-1, 6-2 سے ہرایا۔انڈر 12 حامد اسرار نے بلال عاصم 8-6 سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا۔انڈر 10 حمزہ نے ابوبکر طلحہ کو 8-6 سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن نے بہت اچھا ٹورنامنٹ کروایا۔ نوجوان کھلاڑیوں کو اچھا کھیل پیش کرنے کا موقع ملا۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کی بھرپور کوشش ہے کہ کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع مہیا کریں۔ان کا کہنا تھا کہ سپانسرز کرکٹ کو تو سپانسر کردیتے ہیں جو تھوڑے ملکوں میں کھیلا جاتا ہے مگر ٹینس جو 210 ممالک میں کھیلی جاتی ہے اس کو سپانسر نہیں کرتے۔ ان کا کہنا تھاٹینس کو بھی زیادہ سے زیادہ پرموٹ کرنا چاہئے۔ پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے سرپرست اور چیئرمین راﺅ افتخار کا کہنا تھا کہ تین سال کا جونیئر ٹینس پروگرام شروع کیا ہے۔ امید ہے کہ اس کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔