چوتھا ٹیسٹ : آسٹریلوی ٹیم کو فالو آن کا خطرہ
کیپ ٹاﺅن(سپورٹس ڈیسک ) آسٹریلوی ٹیم جنوبی افریقہ کیخلاف چوتھے ٹیسٹ میچ میں مشکلا ت کاشکار ‘فالون آن سے بچنے کیلئے مزید 178رنز درکار ‘چار وکٹیں باقی ہیں ۔ جنوبی افریقن ٹیم 488رنز بناکر آﺅٹ ہو گئی ۔ ایلگر نے 152اور بیوما نے ناقابل شکست 95رنز بنائے ۔ کمنز نے پانچ کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ آسٹریلیا کی 110پر 6وکٹیں گر گئیں ۔ عثمان خواجہ نے 56رنز بنائے ۔ ورنن فلینڈر نے تین وکٹیں حاصل کیں ۔