پاکستان ‘ ویسٹ انڈیز ٹی 20سریز کا سکیورٹی پلان تیار

01 اپریل 2018

لاہور+ کراچی ( نمائندہسپورٹس +سپورٹس رپورٹر ) پاک ویسٹ انڈیز ٹی 20سریز کا سکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا ہے۔پی ایس ایل فائنل کی طرز پر سکیورٹی کے 5 حصار ہوں گے جبکہ نیشنل سٹیڈیم کراچی کے اطراف 6 ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکار تعینات ہوں گے۔سیریز کیلئے ٹریفک کےساتھ سکیورٹی پلان بھی بنا لیا گیا ہے۔ نیشنل سٹیڈیم کےاندر کی سکیورٹی رینجرز سنبھالے گی۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو سٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا گیا ہے، سکیورٹی کیلئے پانچ لیئرز بنائی گئی ہیں، سٹیڈیم کے اطراف پولیس کے 6ہزار سےزائد اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔سٹیڈیم کے اطراف کی چار سڑکیںآج دن دو بجے بند کی جائیں گی۔پلان کے تحت یونیورسٹی روڈ، سٹیڈیم روڈ کے قریب دکانداروں کو میچ کے دنوں میں کاروبار بند رکھنے کا کہا گیا ہے۔