ویسٹ انڈیز کیخلاف کلین سویپ کی کوشش کریں گے، سرفراز احمد

01 اپریل 2018

لاہور+ کراچی ( نمائندہسپورٹس +سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن کو مستحکم کرنے کیلئے ویسٹ انڈیز کیخلاف کلین سویپ کرنے کی کوشش کریں گے۔ہمارے باﺅلرز خاصے تجربہ کار ہیں۔ نوجوان کھلاڑیوں کو انتخاب درست ثابت کرنا ہوگا۔ مختصر فارمیٹ میں کسی بھی ٹیم کو آسان نہیں لیا جاسکتا، حسن علی اور محمد عامر دونوں پاکستان کے اہم باﺅلرز ہیں۔پہلے میچ میں راحت علی، شاہین آفریدی اورعثمان شنواری آرام دیں گے۔سکیورٹی انتظامات بہت اچھے ہیں امید ہے دنیا کی اور ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی۔