محکمہ موسمیات کی رمضان میں شدید گرمی کی پیشگوئی
اسلام آباد(آن لائن) محکمہ موسمیات نے رمضان میں شدید گرمی اور موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کردی ہے ۔ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات ڈاکٹر غلام رسول کے مطابق مئی اور جون میں گرمی معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے جبکہ ماہ رمضان کافی گرم اور موسم خشک رہے گا۔ گرمی زیادہ ہونے کے باعث پانی کی طلب میں اضافہ ہوگا البتہ جون کے آخری ہفتے میں مون سون کے آغاز پرخشک سالی میں کمی آئے گی۔