ایم ایم اے عام انتخابات ایک نشان پر لڑے گی، اکرم درانی

01 اپریل 2018

بنوں(نامہ نگار)وفاقی وزیر ہائوسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ ایم ایم اے کا عام انتخابات میں ایک نشان پر انتخاب ہوگا جو سیکولر جماعتوں کیلئے موت کا پیغام ثابت ہو جائے گا مخالفین ایم ایم اے کی بحالی کے بعد پریشانی کا شکار ہوئے ہیں 2018کا عام انتخابات تحریک انصاف سمیت دیگر سیکولر جماعتوں کا آخری الیکشن گا موجودہ صوبائی حکومت تاریخ کے نام ترین حکومت ہے جنہوں نے حکومتینظام ساڑھے چار سال این جی اوز کے ذریعے چلایا مغربیت کا پرچار کرنے والے غیر ملکی ایجنڈے کی تکمیل کیلئےملک کے اندر سیاسی نظام کے خلاف کام کررہے ہیں جو جمہوری اقدار کے منافی ہیں عوام نے ملک دشمن اور اداروں کی تذیل کرنے والوں کو عام انتخابات میں مسترد کردے گی کیونکہ جو شخص اپنے گھر میں تبدیلی نہ لاسکے وہ قوم کیلئے کیا کرے گا ہماری سیاست کی تاریخ قربانیوں سے عبارت ہے جس محاذ پر کھڑے تھے آج بھی وہی پر ڈٹے ہیں جو مولانا فضل الرحمن اور علماء کرام سے محبت کی دلیل ہے بنوں کی تعمیروترقی سمیت یہاں کے حقوق کیلئے خون کے اخری قطرہ تک بہا دیں گے مگر حقوق پر سمجھوتہ ایمان سے غداری سمجھتا ہوں ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے بنوں کے علاقہ منڈان میں تحصیل ناظم بنوں انجینئر ملک احسان خان کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اُمیدوار پی کے80زاہد خان درانی اقوم عیسکی قبائل کے سربراہ ملک شکیل خان ،اقوام بنوں کے رہنما ملک یوسف اللہ خان ،سابق اُمیدوار صوبائی اسمبلی ملک عدنان خان سمیت دیگر پارٹی عہدیدار اور مشران بھی موجود تھے اُنہوں نے کہا کہ ایم ایم اے کی دوبارہ بحالی ملکی ترقی اور اسلام کے بقاء کیلئے سنگ میل حیثیت رکھتا ہے متحدہ مجلس عمل کی طاقت سے اس بار سیکولر جماعتوں کا آخری الیکشن ہوگا کیونکہ 2018کے عام انتخابات کے بعد اُن کا مکمل طور پر صفایا ہوجائیگا ایم ایم اے بحالی کا سن کر خیبر پختونخوا حکومت اور وزیر اعلیٰ پرویز خٹک پر حوف طاری ہوچکا ہے اُن کو پتہ چل چکا ہے وکہ آنے والا دور وعلماء کرام کا ہے وانہوں نے کہا کہ ہم نے وطن کی تحفظ اور قوم کے حقوق کے تحفظ کی قسم کھائی ہے اب بنوں کے تمام محالفین ملکر بھی ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتے کیونکہ اُن کو اپنی حیثیت کا مکمل اندازہ ہوگیا کئی بار شکست دینے سے اُن کے حوصلے مکمل طور پر ختم ہوچکے ہیں اب صرف جعلی اعلانات سے قوم کو دھوکہ دے رہے ہیں عملی طور پر قوم کیلئے کچھ نہیں کیا۔