حکومتی وزراء لوڈشیڈنگ کے خاتمے کی جھوٹی کہانیا ںسنا رہے ہیں ،سعید غنی

01 اپریل 2018

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ نواز شریف اور ان کے حامی غضب کے فنکار ہیں۔ نواز حکومت جھوٹ کی بیساکھیوں پر کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہسندھ میں دیہات کے ساتھ شہروں میں بھی بدترین لوڈشیڈنگ ہے۔ یہ صورتحال پنجاب میں ہے مگر وزیراعظم اور وزراء لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کی جھوٹی کہانیاں سنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عابد شیر کام نہیں صرف زبان کا استعمال کرتے ہیں۔ وہ سمجھتے ہیں کہ بدزبانی اور بدتمیزی کا طوفان کھڑا کرکے اپنے ماموں نواز شریف کے کرتوت چھپانا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم اور وزراء کو صرف نواز شریف کے مستقبل کی فکر ہے۔ انہوں نے کہاکہ نہ پانی ہے، نہ بجلی ہے اور نہ ہی گیس یہی نااہل حکومت کی کارکردگی ہے۔