ڈیرہ اسماعیل خان:شہید 3 اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا

01 اپریل 2018

ڈیرہ اسماعیل خان(نامہ نگار)ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے اسکواڈ پر حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے 3اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کر دی گئی، حملے میں ڈی پی او محفوظ رہے تھے۔پولیس کے مطابق ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان ڈاکٹر زاہداللہ کے قافلے کو تحصیل کلاچی سے ڈی آئی خان آتے ہوئے سڑک کے کنارے نصب بم سے نشانہ بنایا گیا۔بم حملے میں ڈی پی او محفوظ رہے تاہم ا سکواڈ میں شامل تیسری گاڑی دھماکے کی زد میں آگئی جس میں ڈرائیور فخر اور فرنٹ سیٹ پر بیٹھا اہلکار ملازم حسین موقع پر جاں بحق ہوئے جبکہ غلام عباس اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے چل بسا۔اس بم حملے میں زخمی ہونے والے 4جوان ڈی ایچ کیو اسپتال میں زیر علاج ہیں۔بم دھماکے میں شہید افراد کی رات گئے پولیس لائن میں نمازجنازہ اداکی گئی، جس میں سول و فوجی حکام بھی شریک ہوئے۔شہدا کی میتیں نماز جنازہ کے بعد آبائی علاقوں میںبھیج کر سپردخاک کر دیا گیا ۔پولیس نے واقعے کامقدمہ تھانہ کلاچی میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا ہے۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...