15 سالہ لڑکے کے قتل میں ملوث ملزم کو عمر قید

01 اپریل 2018

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ایڈیشنل سیشن جج نے 15 سالہ لڑکے کو قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا دی ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج ندیم اختر تبسم نے 15 سالہ لڑکے کو قتل کرنے کے ملزم محسن رضا کو عمر قید کی سزا کا حکم سنایا۔ ملزم نے تھانہ شیراکوٹ کے علاقے میں 2015ءمیں 15 سالہ عامر کو قتل کر دیا تھا۔ عدالت نے فریقین کے وکلاءکے دلائل اور گواہوں کے بیانات کی روشنی میں ملزم کو سزا کا حکم سنایا ہے۔