ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا کیمپ جیل کا دورہ معمولی جرائم میں ملوث 70 قیدی رہا کرنیکا حکم
لاہور (سٹاف رپورٹر+اپنے نامہ نگار سے) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عابد حسین قریشی نے کیمپ جیل کے دورے کے دوران معمولی جرائم کے الزام میں جیل میں موجود 70حوالاتیوں کو رہا کر دیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عابد حسین قریشی نے کیمپ جیل کا دورہ کیا اس موقع سپرٹنڈنٹ کیمپ جیل اسد وڑائچ بھی موجود تھے جیل کے وزٹ کے دوران انہوں نے جیل ہسپتال ،کچن سمیت مختلفل لیبرکس کا دورہ کیا اور انتظامات کو تسلی بحش قرار دیا اور معمولی جرائم کے الزام میں جیل میں موجود 70حوالاتیوں کو رہا کرنے کا حکم دیا۔