سکول میں شادی کی تقریب، ڈانس پارٹی سے 5 لڑکیوں سمیت 8 افراد گرفتار
لاہور (سٹاف رپورٹر) تھانہ مصری شاہ کے علاقہ سے شادی کی تقریب کے دوران ڈانس پارٹی سے 5 لڑکیوں سمیت 8 افراد کو حراست میں لیکر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا معلوم ہوا ہے کہ تھانہ مصری شاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سکول کے اندر ہونے والی شادی کی تقریب سے 5 رقاصا¶ں کے ساتھ مدہوشی میں رقص کرنے والے آٹھ افراد کو حراست میں لیکر ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔