ٹریفک حادثات میں 12 سالہ لڑکی اور نوجوان جاں بحق

01 اپریل 2018

لاہور / فیروز والا (سٹاف رپورٹر + نامہ نگار) ٹریفک حادثات میں 12 سالہ لڑکی اور 24 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا جبکہ 22 افراد زخمی ہوئے۔ تھانہ مغل پورہ کے علاقہ کے قریب 24 سالہ عبدالرزاق تیز رفتاری کے باعث بیجنگ انڈر پاس کی دیوار سے جا ٹکرایا جس پر اسے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ شہزاد ٹاﺅن کے قریب تیز رفتار گاڑی نے بارہ سالہ لڑکی کو روند ڈالا۔ محنت کش رمضان کی بارہ سالہ بیٹی زرینہ سڑک عبور کررہی تھی کہ گاڑی نے ٹکر مار دی جس کے باعث وہ موقع پر جاں بحق ہوگئی۔ کالا خطائی روڈ پر مسافر بس بے قابو ہوکر رکشہ سے ٹکرا کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 22 مسافر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا دیا گیا۔