مغلپورہ: پڑوسن کے گھر سے 22 سالہ نوجوان کی تشدد زدہ نعش برآمد
لاہور ( سٹاف رپورٹر) تھانہ مغلپورہ کے علاقہ میں پڑوسن کے گھر سے 22 سالہ نوجوان کی لاش ملی ہے۔ معلوم ہو اہے کہ 22 سالہ نوجوان شیراز کی خون میں لت پت تشدد زدہ نعش ہمسائی یاسمین کے گھر سے برآمد ہوئی۔ یاسمین ایل ڈبلیو ایم سی میں ملازمت کرتی ہے۔پولیس کا کہنا تھا شیراز کے سر پر چوٹ کا نشان بھی ہے، تاہم موت کی وجوہات کا تعین پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی ہوگا۔ شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔ دوسری جانب شیراز کے اہل خانہ نے الزام لگایاہے کہ یاسمین نے رات 9 بجے شیراز کو فون کر کے بلایا اور قتل کر دیا۔ گھر والوں کے مطابق شیراز کا اکثر یاسمین کے گھر آنا جانا رہتا تھا۔
نعش برآمد