لاہور میں گندم خریداری کے 4 مراکز قائم کئے جائیں گے: سمیر احمد سید
لاہور (خبر نگار) ڈپٹی کمشنر لاہور سمےر احمد سےد کی زیرصدارت گندم خریداری کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اس موقع پر ڈی سی نے کہا کہ لاہور شہر میں گندم کی خریداری کے چار مراکز رائے ونڈ، رکھ چھبیل، کاہنہ اور برکی میں قائم کئے جائیں گے۔ 9 اپریل سے 15اپریل تک درخواستیں وصول کی جائیں گی۔
انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز سے کہا کہ درخواستوں کی جانچ پڑتال بہتر انداز میں کی جائے اور باردانہ کی تقسیم میرٹ اور شفاف طریقے سے کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ خریداری مراکز میں پنکھے، بیٹھنے، پانی اور کرسیوں کے مناسب انتظامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر سنٹر کے پاس ایک ہیلی پیڈ بنایا جائے۔ ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے کہا کہ تمام متعلقہ محکمے آپس میں مل کر انتظامات کو مکمل کریں۔