مسئلہ فلسطین

01 اپریل 2018

مسئلہ فلسطین پر مسلمانوں کے جذبات مشتعل ہو گئے ہیں۔ میں جانتا ہوں کہ مسلمان عربوں کی مدد کرنے کیلئے جو اپنی قومی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں ضرورت پڑنے پر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ ہماری تمام ہمدردیاں ان شہیدوں کے ساتھ ہیں جو غاصبوں سے آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں ان کے ساتھ بھیانک ناانصافیاں کی جا رہی ہیں۔
(صدارتی خطبہ، چھبیسواں اجلاس آل انڈیا مسلم لیگ، پٹنہ- 22دسمبر 1938ئ)