برف کا معیار بہتر بنانے کیلئے کارخانہ مالکان کو دی گئی ڈیڈ لائن ختم

01 اپریل 2018

لاہور(نیوزرپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی ویجیلنس اور سپیشل آپریشن ٹیموں نے صوبہ بھر میںملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائیاں کر تے ہوئے لاہور میں ملاوٹ ذدہ مرچیں تیار کرنے والی بڑی فیکٹری ،گوجرانوالہ میں ایکسپائر اشیاءکی موجودگی پر3 ہوٹل، گجرات میں زائد المیعاد بوتلیں فروخت کرنے والی بڑی ایجنسی اور جہلم میں ناقص گوشت سپلائی کرنے پر چکن سپلائر کو سیل کر دیا ۔ 4 ہزار کلو سے زائد تیار ملاوٹ زدہ مرچیں اور 3600 لیٹر زائد المیعاد بوتلیں برآمد کر کے تلف کر دی گئیں۔ دریں اثناءپنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے برف کے معیار بہتر بنانے کے لیے برف خانہ مالکان کو دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہو گئی ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق صوبہ بھر میں آپریشنز ٹیمیں کل سے برف خانوں کی چیکنگ کا آغاز کرے گی۔اگلے دو روز میں صوبہ بھر کے تمام برف خانوں کی مکمل چیکنگ کی جائے گی۔
ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے بتایا کہ برف خانہ مالکان پروڈکشن بڑھانے کیلئے مضرِ صحت اجزاءکا استعمال کر تے ہیں۔ناقص برف کے استعمال سے ہیضہ، ہیپاٹائٹس سمیت متعدد بیماریاں پھیلتی ہیں۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...