لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے انتخابات، منعم سلطان صدر منتخب

01 اپریل 2018

لاہور ( کامرس رپورٹر ) لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے نتائج کا اعلان ، منعم سلطان نے میدان مار لیا ، 1065ووٹ حاصل کرکے بھاری اکثریت سے صدر منتخب ہو گئے جبکہ مدمقابل امیدوار افتخار احمدصرف 350 ووٹ حاصل کر سکے ، پولنگ کا عمل صبح 9 بجے سے لیکر شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہا ،لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے میں رجسٹرڈ ممبران کی تعداد 4136 جبکہ الیکشن میں ووٹ ڈالنے کے اہل قرار پانیوالی کی تعداد 3050 تھی جبکہ الیکشن کمشنر کے مطابق کاسٹ ہونیوالے ووٹوں کی تعداد 1497 تھی ۔ انتخابات کو بذریعہ بائیو میٹرک سسٹم سرانجام دیا گیا۔ چیف الیکشن کمشنر کے فرائض پیر زادہ مامون الرشید نے سر انجام دیئے ۔ لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میںمنعم سلطان 1065ووٹ لے کر صدرمنتخب ، ریحان سرور1113لے کر نائب صدر ، اطہر نوید کیانی 1010 لے کر جنرل سیکرٹری اور انیب اختر قریشی937لے کر فنانس سیکرٹری کیلئے فاتح قرار پائے جبکہ ان کے مد مقابل صدر کے لیے افتخار احمد350، نائب صدر کے لیے ناصر چوھدری 298 ، جنرل سیکرٹری کے لیے مصطفی احمد 398، فنانس سیکرٹری کے لیے رانا منظور حسین 478ووٹ حاصل کر سکے ۔