حضرت علی ؓ کا یوم ولادت نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا

01 اپریل 2018

لاہور (خصوصی نامہ نگار)خلیفہ چہارم مولود کعبہ امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب کرم اللہ وجہہ کا یوم ولادت گزشتہ روز نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا ، اس سلسلہ میںمساجد ، امام بارگاہوں و مختلف مقامات پر خصوصی محافل و تقاریب کا اہتمام کیا گیا اورد ین اسلام کے لئے خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔